ایلون مسک کی کمپنی 'نیورلنک' نے دنیا کی پہلی انسانی دماغی چپ لگائی۔ تفصیلات کے مطابق ارب پتی شخصیت اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے اتوار کے روز ایکس پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ نیورلنک نے انسان میں پہلی برین چپ لگا دی ہے۔ ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپ نیورلنک نے پہلی بار کسی انسانی مریض میں دماغکی چپ لگائی ہے۔ امپلانٹ کے بعد رو اب صحت مند ہے ، اور امپلانٹ کے ابتدائی نتائج مثبت ہیں ، جس میں چپ نیورونز (نیورونل اسپائکس) کی سرگرمی کو ظاہر کرتی ہے ۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے گزشتہ سال کمپنی کو برین چپ امپلانٹ کی جانچ کے لیے پہلے انسانی ٹرائل کی اجازت دی تھی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق اب چپ ٹرائل میں نیورونل اسپائکس کی حوصلہ افزا علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔ اسپائکس دراصل نیورونز کی سرگرمی ہیں ، وہ خلیات جو دماغ اور جسم کے ارد گرد معلومات بھیجنے کے لئے برقی اور کیمیائی سگنل کا استعمال کرتے ہیں۔ . ایلون مسک کی کمپنی دراصل دماغ اور کمپیوٹر کے درمیان وائرلیس انٹرفیس (پوائنٹ آف کنکشن) کی آزمائش کر رہی ہے، تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ امپلانٹس ا...